ہم سب کی زمہ داری ہے کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ محمد امین

Mohammad Amin

Mohammad Amin

خضدار (بیورورپورٹ) انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈئر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ عورت خدا کا ایک خوبصورت تخلیق ہے عورت ماں بہن بیٹی اور بیوی کی شکل میں پوری زندگی مرد کے شانہ بشانہ کام کرتی ہے، مرد اور عورت لازم و ملزوم ہے دونوں کی برابر جہد سے ہی مسائل و مشکلات حل ہو سکتے ہیں، ہم سب کی زمہ داری ہے کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ،جے ،ڈی ،آئی کے زیر اہتمام عورت فاؤنڈیشن و یو ایس ایڈ کے تعاون سے ضلع وکلاء تنظیم کے استحکام اور کیا سک مرکز کے قیام کے متعلق پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر بشیر احمد سمالانی ایڈووکیٹ ،ریڈیو اسٹیشن خضدار کے ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی ،عظمت بلوچ ،عائشہ نادر ایڈووکیٹ ،آسیہ سلام ایڈووکیٹ ،سبینہ نادر ،غلام سرور رئیسانی ایڈووکیٹ،گلزار احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔

قبل ازیں ضلع سطح پر عدالتوں میں درپیش خواتین کے مسائل کے متعلق تفصیلی گفتگو کیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی گئی اور اس حوالے سے ایک معاہدہ پر بھی دستخط کیا گیا تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ خواتین کو درپیش بنیادی مسائل کے لئے مدد گار ثابت ہو گی اور خواتین کو قانونی معاملات میں کافی حد تک سپورٹ ملے گی ریڈیو پاکستان خضدار کے ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے مسائل کو حقیقی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں خوشی ہے کہ عورت فاؤنڈیشن اور یو ایس ایڈ کی تعاون سے خضدار میں خواتین کو قانونی مدد فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک بہتر معاہد ہ کیا ہے امید ہے کہ اس خواتین مستفید ہونگے۔۔