JIT نے اپنی ذمہ داری کا حق ادا کر دیا، صوفی مسعود احمد صدیقی

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

فیصل آباد : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارکی صدارت میں”موجودہ ملکی صورتحال ”کے حوالے سے لاثانی سیکرٹریٹ پرمرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جن نکات کوزیر بحث لایاگیا ان میں(ن)لیگی اعلیٰ قیادت کی کرپشن پر سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی JITکی تحقیقات پر مبنی رپورٹ تھی ،مرکزی مجلس شوریٰ نے اس رپورٹ بارے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہJIT(جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم)نے اپنی ذمہ داری کاحق اداکردیا،جن کرپٹ عناصر کی نشاندہی ہوچکی۔

ان کیخلاف بھی فوری اورتیز ترین ایکشن لیاجائے۔فرزنداکبرپیر شبیر احمدصدیقی سرکارنے کہاکہ بلاامتیاز جماعت اورپارٹی کے تمام کرپٹ لوگوں کافوری احتساب کیاجائے۔پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ نیب ،الیکشن کمیشن ودیگر ملکی سلامتی کے متعلقہ ادارے سیاسی جماعتوںکے دبائو سے آزاد ہوکرآرٹیکلز 62,63پرسختی سے عمل درآمد کروائیں۔اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے دیگر شرکاء نے ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبات بھی کئے کہ سپریم کورٹ کاJITطرز پر تحقیقات کروانا بہترین اقدام ہے،مزید ایسے اقدامات کئے جائیں،سپریم کورٹ کے ایسے اقدامات سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے سے ملک میں ترقی اورخوشحالی آئیگی۔