بحالی امن میں سول ڈے فنس کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ‘ گجراتی سرکار

Civil Defence Pakistan Day

Civil Defence Pakistan Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت کی فراہمی یقینی بناکر نہ صرف دہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ حادثات اور قدرتی آفات کے مواقع پر بھی جانی ومالی نقصانات میں کمی کے امکانات کو بھی روشن کیا جاسکتا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر سول ڈیفنس ساوتھ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے صدر محفل گجراتی سرکار سورٹھ ویر المعروف پٹی والا ‘ مہمان خصوصی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ساوتھ مرزا خورشید بیگ‘ مہمان اعزازی ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ساو ¿تھ نسیم صدیقی‘ میزبان و ڈویژنل وارڈن اقبال چاند و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہی ۔ تقریب کے منتظمین میں یحییٰ خانجی تنولی ‘ صدیق میمن زری والا سید عرفان رضوی ‘ عبدالستار انصاری ‘سماعیل حاجی محمد عثمان‘ محمد یونس شیخ ‘ شکیل شاہد ‘ عمر شیخ ‘ قاسم موسیٰ‘اکمل پراچہ ‘ سعید خان ‘ داوود عبداللہ خسہ ‘ یونس سایانی ‘ سلیم لودھی اور مصطفی خان اور مہمانوں میں نوابزادہ غلام محی الدین ‘ہارون حسین کعبہ والیہ ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ سید یاسین شاہ بابا ‘ حنیف سموں ‘ عرفان فاروق کمال ‘ خالد محمود ‘ دوست محمد بلوچ ‘ وہاب کھتری ودیگر سماجی شخصیات شامل تھیں جبکہ اقبال ٹائیگر نے تقریب میں نظامت اور فیصل خان نے سیکورٹی کی فراہمی و نظم و ضبط کی بحالی کے فرائض انجام دیئے۔

مقررین سول ڈیفنس کی فعالی اور اسے منظم و مربوط محکمہ بنانے کو قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی و صوبائی بجٹ میں اس محکمہ کیلئے فنڈ مختص کئے جائیں اور فنڈز کی خرد برد کے خاتمے کے ساتھ ان کا مفید استعامل بھی یقینی بنایا جائے۔