منطقی نتائج کے حصول تک انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری رہیں گے: آرمی چیف

Corps Commanders Conference

Corps Commanders Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ کور کمانڈرز نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام اور سکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کانفرنس نے آپریشن ضرب عضب سے اب تک کے نتائج کا جائزہ لیا اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے۔