کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی

Shuja Khanzada

Shuja Khanzada

اٹک (جیوڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور رہے گی اور آج اس جنگ میں ایک اور بہادر سپاہی شہید ہو گیا۔

آج اٹک حملے میں شہید ہونے والے پنجاب کے وزیر داخلہ شجاح خانزداہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی شرکت کی۔

بعد میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ اور ڈی ایس پی سمیت 19 افراد آج اٹک کے خودکش حملے میں شہید ہوئے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں آج، جبکہ پنجاب میں 3دن سوگ رہے گا۔