دھان کے کاشتکاروں کو تاحال پنچاب حکومت کی طرف سے ادائیگی نہ ہو سکی

Rice Plant

Rice Plant

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان محسن ضیاء اعوان) دھان کے کاشتکاروں کو تاحال پنچاب حکومت کی طرف سے ادائیگی نہ ہو سکی۔

در بدر کی ٹھوکریں غریب کسانوں کا مقدر بن گئیں ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنچاب کی طر ف سے مونجی کے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کے لئے ہر کسان کو بارہ سو پچاس روپے بزریعہ چیک دینے کا اعلا ن کیا گیا تھا۔

جب اس ادائیگی کے لئے متعلقہ پٹواری کو ذمہ داری سونپ دی گئی تھی ۔بارہ سو روپے لینے کی خاطر غریب کسانوں کو پٹواری کے دفتر کے دو دو چکر کاٹنے پڑے اور اس کے بعد تیسرا چکر نادرہ سے تصدیق کروانے کے لئے کاٹنا پڑا۔

اب چوتھا چکر چیک وصول کر کے پنچاب بنک سے رقم وصول کرنے کا لگانا پڑ گیا ہے ۔کسانوں کو بارہ سو پچاس روپے صول کرنے کے لئے پندرہ سو روپے خرچ کرنے پڑ گئے ہیں۔