پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے SSB کپ رمضان فلڈلٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 20 جون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہوگا

karachi

karachi

کراچی: پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے SSB کپ رمضان فلڈلٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 20 جون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہوگا ٹورنامنٹ میں کراچی کے کلبز شامل ہونگے ٹورنامنٹ میں شرکت کی آخری تاریخ 18 جون ہے شر کت کی خواہش مند ٹیمیں ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین سے رابط کریں

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد اور دیگر انعامات تقسیم کیے جایئنگے جبکہ ہر میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا جائے گاجبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ اور ایک خصوی ایوارڈ جونئیر کھلاڑی کوبھی دیا جائے گا درین اثناKABBA کے صدر غلام محمدخان نے ٹونامنٹ کوبہترین انداز میں منعقد کرنے کے لئے عبدالناصر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں محمد یعقوب ، رضاآغا، ظفر اقبال اور ممتاز حسین شامل ہیں ۔