امیر سولنگی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیکرچادر چڑھائی

Hazrat Lal Shabaz Qalandar

Hazrat Lal Shabaz Qalandar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر علی سولنگی نے لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس میں آرائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق آرائیں ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما ملک نذیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ خادم حسین سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ملک اقبال سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ممتاز سولنگی ‘ نور احمد سولنگی کے ہمراہ شرکت کی۔

گلپاشی ‘ چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے صدقے اس بار بلدیاتی انتخابات میں پاکستان سولنگی اتحاد بھرپور حصہ لے گا اور عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوکر ایوان میں پہنچنے والے سولنگی برادری کے نمائندگان دیانتداری ‘ عزم اور حوصلے کے ساتھ عوامی مسائل حل کرکے ثابت کردیں گے کہ روایتی سیاستدان اور سیاسی جماعتیں اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں اس لئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے۔