ایم آر پی اور امیر پٹی کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

Bacha Khan University Attack

Bacha Khan University Attack

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین امیر پٹی نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں 2 درجن سے زائد ہلاکتوں پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے ہلاک شدگان کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کا زخم ابھی مندمل نہیں ہوا ہے کہ دہشتگرد وں نے ایکبارپھر پاکستان کے مستقبل پر حملے کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ وہ محافظوں سے زیادہ ہوشیار ‘ چالاک ‘ منظم اور فعال ہونے کے ساتھ دلیر بھی ہیں اور جب چاہیں جہاں چاہیں سیکورٹی حصار میں نقب لگاکر ہمیں زخم دے سکتے ہیں۔

کیونکہ انہیں ایسے لوگوں کی سرپرستی ‘ آشیر باد ‘ تعاون اور حمایت حاصل ہے جن کا احتساب ممکن نہیں اور وہ آئین و قانون سے اسی طرح کھیلتے ہیں جس طرح دہشتگرد انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آئین و قوانین سے ماوار استحصالی طبقات اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر نہ تو دہشتگردی سے نجات ممکن ہے اور نہ ہی پاکستان کے عوام کو امن و تحفظ فراہم کرکے ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔