دھاندلی کے الزامات جھوٹ، نواز شریف کا مینڈیٹ سچا ہے: حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

جلال پور پیر والا (جیوڈیسک) این اے ایک سو تریپن کے ضمنی معرکے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے جلال پور پیر والا میں میدان سجایا۔ اپنے خطاب میں (ن) لیگی رہنما مخالفین پر خوب گرجے۔ کہتے ہیں کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں۔

دھاندلی کے الزامات جھوٹ، نواز شریف کا مینڈیٹ سچا ہے۔ حمزہ شہباز نے عمران خان کو مشورے دیئے اور ملتان میں جلد میٹرو بس چلانے کے وعدے بھی کئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہار جیت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ جلد کسانوں کے چہروں پر دوبارہ خوشیاں بھی لائیں گے۔