دھاندلی کے واضح ثبوت دیئے، جیت کیلئے پرامید ہوں، جہانگیر ترین

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دھاندلی کے واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے تھے، جیت کیلئے پرامید ہوں۔

الیکشن ٹریبونل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، دھاندلی کے واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے تھے،دعا کرتا ہوں کہ فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے۔

جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران مستعفی ہو جائیں۔ اس موقع پر الیکشن ٹریبونل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ،جو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور نعرے لگاتے رہے۔