دھاندلی ہو گئی ہے خان جی

Mastung Tragedy

Mastung Tragedy

تحریر: ممتاز امیر رانجھا
ملک میں بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی اور خوف کی لہر پھیلانے میں ”را” کی شرمناک کاروائیاں دن بدن تیز تر ہورہی ہیں۔ دوبسوں کے 35 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے دہشت گرد ہندوستانی ایجنٹ تھے۔ کوئی مسلمان اتنا وحشیانہ کام کر ہی نہیں سکتا یہ ہم سب کا ایمان ہے۔ ہندوستان کے ایک وزیر نے تو پاکستان میں دہشت گرد بھیجنے کا اعتراف بھی کر لیا۔اقوام متحدہ اور امریکہ کو اس وقت آنکھیں کھولنی ہونگی۔ سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والی ہندوستانی قوم دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد قوم ہے جو مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان میں جگہ جگہ دہشت گردی کرانے میں سب سے نمایاں ہے۔

پاکستانی قوم پرامن قوم ہے۔یہاں کبھی را کے ایجنٹ اور کبھی افغانی دہشت گرداپنی سفاکانہ کاروائیاں کرکے معصوم پاکستانیوں کے لہو سے کھلواڑ کرتے ہیں اور کبھی یہاں فرقہ وارانہ لڑائیاں کرانے کے لئے دہشت گردی اور قتل عام کرتے ہیں۔ہماری حکومت نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نام نہاد دہشت گرد ہندوستانی وزیر کی سخت سرزنش کی ہے۔دیکھتے ہیں کہ کب ہندوستانی حکومت اپنی غیرت مندی کا اظہار کرتی ہے اور را سمیت اپنے تمام دہشت گردوں کو قابو کرتی ہے۔

Dogs Bite

Dogs Bite

٭ رحیم یار میں کتوں کے حملے سے تین بھائی جاں بحق خبر
یقین کریں بہت ہی دلسوز خبر ہے۔ہم لوگ جاہلانہ زندگی گزار رہے رہے ہیں۔ہمارے ملک کے لوگ بھی عجیب ہیں ۔انسانوں کا خیال نہیں کرتے،انسان کی انسلٹ پہ انسلٹ کرتے ہیں۔ مگرکتوں کو پالتے ہیں بڑے پیار سے۔کتوں کو گوشت کھانے کی ایسی ”لت” ڈالتے ہیں کہ وہ بندوں اور ان کے بچوں کا لہوپینے کی عادت ڈال لیتے ہیں۔ہمارے ملک سے تین چیزوںپر پابندی لگ جائے یا خاتمہ ہوجائے تو امن کی ضمانت میں دیتا ہوں۔نمبر ایک کتنے پالنے اور رکھنے پر۔کتے جہاں نظر آئیں انہیں ڈاگ سینٹر بند کر دیا جائے۔نمبر دو اسلحہ پر پابندی لگ یا اسلحہ کا خاتمہ ہو جائے۔اسلحہ صرف سیکورٹی فورسز،پولیس اور فوج کے پاس ہو۔نمبر تین گھریلو اور سرکاری سطح پر بے نمازی اور زناخور افراد کی پکڑ دھکڑ یا سرزنش ہو تا یقین کریں ہمارا ملک ٹھیک اسلامی ملک بن جائے ۔یہاں پر عوام یگانگت اور سکون کی زندگی بسر کریں۔

اسی طرح کی ایک اور خبر جس کے مطابق تین غریب مزدور شٹرنگ کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے فو ت ہوگئے۔ مزدور لوگوں کی تنخواہ ہی کیا ہوتی ہے؟ پھر اس طرح کی حادثاتی موت سے ان کا خاندان کتنا پریشان ہوتا ہو گا۔ کسی ایسی پالیسی کی ضرورت ہے کہ ایسے غریب افراد کو آٹومیٹک طریقہ سے خاندانی طور پر ایسی مالیاتی مدد مل جائے کہ ان کے بچوں کی بہترین کفالت ہوجائے ۔اگر ہم بحثیت قوم مل کر ایسے اقدامات اٹھائیں کہ جس سے دوسرے انسانوں کے دکھ درد کم ہوں تو یہ ایک صدقہ جاریہ ہوگا۔کاش کوئی سوچے؟

٭ کراچی میں تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنانے کے آرڈر خبر اچھی خبر ہے۔اسی بہانے کراچی والی خواتین بھی باپردہ ہو جائیں گی۔ آجکل کی خواتین دین سے کچھ زیادہ دوری پر ہیں۔انہیں سر پر دوپٹہ لینا اچھا لگتا ہے اور نہ ہی بال سنبھالنا۔کم از کم ٹریفک پولیس کے اس آرڈر سے ہیلمٹ کی گرفت میں باپردہ اور باحیا تو نظر آئیں گی۔دعا کریں یہ اچھی روایت پورے ملک میں پھیل جائے اس طرح کئی گناہگار خواتین ہیلمٹ میں ڈھکی چھپی نظر آئیں گی۔
٭ خیبر پختوانخواہ الیکشن میں لڑائی جھگڑے خبر

Imran khan

Imran khan

ہاں جی! دیکھ لی پی ٹی آئی کی گُڈ گورنس، اب بتائو پی ٹی آئی نے کہاں کہاں دھاندلی نہیں کی،کہاں کہاں بیلٹ باکس چوری نہیں کئے،کہاں کہاں ٹھپے نہیں لگائے،کہاں کہاں ”تمنچے” دکھائے اور چھپائے نہیں گئے۔ کہاں کہاں پی ٹی آئی کی حکومت کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ کہاںکہاں بیلٹ باکس نہیں چھپائے گئے۔دوسرے پر انگلیاں اٹھانا کس قدر آسان کام ہے۔آپ کی اکثریت پر مبارک لیکن گستاخی معاف انتظامی امور کچھ سنبھالے نہیں گئے۔خان جی الیکشن کمیشن اسی طرح بے بس ہوجاتا ہے جب آپ جیسے متقی اور شفاف لوگ دھاندلی پر اتر آتے ہیں۔جب جب الیکشن کمیشن پر پستول تانے جاتے ہیں اور جب جب معصوموں پر مکوں کی برسات کی جاتی ہے،تب تب دھاندلی ہوتی ہے۔خان جی یہی ہوتی ہے دھاندلی جو آپ کی نگرانی میں ہوئی اور آپ کے لوگوں نے کی۔

مزہ تو آیا ہوگا؟۔ کتنے معصوم مارے گئے اور کتنے زخمی ہو گئے ۔میاں افتخار جیسے شریف آدمی کو پکڑوا دیا۔اب آپ نے کوئی دھرنا تو نہیں لگانا اپنی دھاندلی کے خلاف۔اب سجائیں کنٹینر اور بھنگڑوں کے لئے پرویز خٹک اور شیریں مزاری کی خدمات حاصل کریں۔جلدی کریں کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔اب ٹی وی شو میں اپنے لفافہ بردار لوگوں کو بلائیں اور اپنے حق میں اس سے لمبی لمبی تقریریں کروائیں۔اب سارا گندالیکشن کمیشن پر ڈالیں،ساری تہمت حکومت وقت پر لگائیں۔میاں افتخار کو سیاسی بنیاد پراسی تھانے بند کر وا دیا جس کا اس نے افتتاح کروایا تھا،اس کی بھی وضاحت کریں۔شاباش لگ جائیں اپنے کام پر۔یونہی ہوتا ہے آپ سے کے پی کے کی حکومت قابو نہیں ہوتی تو خود اندازہ لگائیںکہ اتنا بڑا پاکستان موجودہ حکومت کتنی مشکل سے چلا رہی ہوگی۔ذرا سوچیئے پھر نوچیئے۔عرض کیا ہے۔

کیوں نہیں پھرتے پشیمان جی
دھاندلی ہو گئی ہے خان جی
پسٹل بھی چلے مار کٹائی میں
لے گیا الیکشن تو جان بھی
کیا پروگرام ہے اگلے دھرنے کا
بچا ہے کیا کوئی ارمان جی

الیکشن، کمیشن حکومت کیا کرے
لوگ ہوتے ہیں بے ایمان جی
کے پی کے میں کرکے دکھائو
فائدہ اٹھائیں باقی انسان جی

Mumtaz Ameer Ranjha

Mumtaz Ameer Ranjha

تحریر: ممتاز امیر رانجھا