حقوق کا حصول ہر شخص کا بنیادی حق ہے، سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں عوامی مسائل کا حل چیلنج سے کم نہیں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت لاتعداد مسائل کو دستیاب محدود وسائل بروئے کار لاکر حل کرنے کا آغاز کرچکے ہیں اور انشا اللہ یہی شہر کراچی کی مضافاتی علاقوں پر مشتمل ضلع کورنگی کی ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔

تعمیر کراچی پروگرام کے تحت تعمیر کئے جانے والے عوامی منصوبوں کو دیر پا بنا یا جارہا ہے ان خیالا کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے یوسیز نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا دورہ کرکے منتخب یوسیز میں 100روزہ تعمیر کراچی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے موقع پر جاری منصوبوں پر ترقیاتی امور کا معائنہ کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی سطح عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے محکمانہ کارکردگی مزید تیز کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

علاقائی دورے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حقوق کا حصول ہر شخص کا بنیادی حق ہے شہر کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے شہر کراچی اپنے حق کا طلبگار ہے مگر افسوس سندھ حکومت نہ منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں کو اختیار دینا چاہتی ہے اور نہ شہر کی تعمیر و ترقی خصوصاً مضافاتی علاقوں کی ترقی کے لئے وسائل فراہم کررہی ہے۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یا کہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نا ہماری اولین ترجیح ہے جس پر سفر کا آغاز کرچکے ہیں اور انشا اللہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی بتدریج تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے نجات اور ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی کراچی