ریو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام، نجمہ پروین بھی باہر

Najma Parveen

Najma Parveen

ریو (جیوڈیسک) ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کا سفر تمام ہوگیا ہے۔

پیر کو پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین خواتین کی 200 میٹر دوڑ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔

نجمہ پروین نے مقررہ فاصلہ 26.11 سیکڈز میں مکمل کیا اور وہ کل 72 کھلاڑیوں کی دوڑ میں 70ویں نمبر پر رہیں۔

اس سے قبل پاکستانی جوڈو کے کھلاڑی حسین شاہ دوسرے راؤنڈ میں باہر ہوگئے تھے انھیں100 کلوگرام کے جوڈو مقابلوں میں یوکرینی کھلاڑی آرتم بلوشنکو نے شکست دی تھی۔

پاکستان تیراک حارث بانڈے اور شوٹر مناہل سہیل بھی پہلے ہی روز اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے۔

400 میٹر کے دوڑ میں پاکستانی ایتھلیٹ محبوب علی نے شرکت کی تاہم وہ بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے

پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں شرکت کی تھی اور وہ دوسرے مرحلے میں فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکے جبکہ تیراک لیانا سوان 50 میٹر فری سٹائل تیراکی کے مقابلوں میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

400 میٹر کے دوڑ میں پاکستانی ایتھلیٹ محبوب علی نے شرکت کی تاہم وہ بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔

اس بار پاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی جبکہ بیشتر کھلاڑیوں کی ان مقابلوں میں شرکت وائلڈ کارڈ اور براعظمی کوٹے کی بنیاد پر ہوئی تھی۔

پاکستان نے اولمپکس مقابلوں میں آخری بار طلائی تمغہ سنہ 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ہاکی کے میدان میں جیتا تھا جب کہ پاکستان کا آخری تمغہ سنہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں ہی تھا جس میں اس نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔