ریو اولمپکس، خواتین فٹبال مقابلے، سویڈن نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

Women's Football Competition

Women’s Football Competition

ریو (جیوڈیسک) اولمپکس کا باقاعدہ آغاز تو 5 اگست ہوگا تاہم خواتین کے فٹبال میچ افتتاحی تقریب سے قبل ہی شروع ہو گئے ہیں جہاں سویڈن نے میگا ایونٹ کی پہلی کامیابی سمیٹ لی ۔ دوسری جانب ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل آتش بازی کی ریہرسل بھی کی گئی ۔ کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا آغاز برازیل کے شہر ریو میں ہو گیا۔

میگا ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح تو 5 اگست کو ہوگا ، تاہم خواتین کے فٹبال میچز شیڈول سے قبل ہی شروع کر دیے گئے ۔ ریو میں کھیلے گئے پہلے فٹبال میچ میں سویڈن نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے ہرایا۔

دوسری جانب اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دینے کیلئے بطور ریہرسل آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا ۔ رات کے اندھیرے میں بھی آسمان دیدہ زیب رنگوں سے سجا نظر آیا۔