دریائے جہلم پر 8 گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل بنا لیا

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) دریائے جہلم پر 8 گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل بنا لیا، ضلعی انتظامیہ جہلم اور سیاسی لیڈرز اپنی دنیا میں مگن، آٹھ دہیاتوں میں تقریباً 400 گھر آباد ہیں ، ڈی سی جہلم اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پختہ پل بنوانے کا مطالبہ ، ان خیالات کا اظہار علامہ کی سمای سیاسی اور رفاحی شخصیت مہر مزمل حسین آف نور پور بیلی نے معروف کالمسٹ و جرنلسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان آف پوران سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا پل ٹوٹنے سے آٹھ گاؤں کا رابطہ ٹوٹ چکا تھا جن میں نور پور بیلی ، معراج پور، منور پور ، لنگر پور ، مخدوم پور ، ڈھوک قیصر گڈھا نصراللہ اور بدنصیب بیلی دھنیالہ شامل ہیں۔