دریائوں کے قریبی علاقوں میں سیلاب وارننگ کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو پیشگی وارننگ دینے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور سیلاب کے خطرے سے دو چاراضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو بھی لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جائے اور دریاؤں کے اردگرد آباد لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کے کسی بھی خدشے کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدام اٹھایا جائے ، شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ان تمام اقدامات کی نگرانی وہ خود کریں گے۔