روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف آسٹریا بھر کی مسلم کمیونٹی کا یو این او کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویانا (اکرم باجوہ) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور خواتین ، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کا قتل عام تشدد کے خلاف آسٹریا بھر میں مختلف مسلم ممالک بنگلادیش، ترکی، مصر، افغانی ،بوسنیا،ایرانی ،عراقی ،پاکستانی ودیگر ممالک کی مسلم کمیونٹی کا آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے سامنے 8 ستمبر بعداز نماز جمعہ 14بجے سے لیکر 16بجے تک ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سماجی ،رفاہی، سیاسی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم بربریت کی تصاویر والے کتبے اُٹھا رکھے تھے اور بینروں پر قتل و غارت بند کرو اور یواین او سے مطالبہ کیا گیا کہ میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی کا فوراََنوٹس لینے کے مطالبات درج تھے ۔ اوراقوام متحدہ کے سامنے اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا ۔مقررین نے برما کی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ برما کی حکومت اور فوج کے کہنے پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور اُن پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور خواتین ،بچوں،بزرگوں، نوجوانوں کو سرعام قتل کیا جا رہا ہے ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراََ نوٹس لیا جائے اور اُن بے سہارہ انسانوں کو انسانی حقوق دلائے جائیں ۔مذید مقررین نے کہا کہ مسلمان ایک پرامن قوم ہیں مسلمانوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ختم اور تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر یہی کسی یورپ کے ممالک میں کیا جاتا تو پوری دینا میں طوفان کھڑا ہوجانا تھا ۔اب نیٹو اور یورپین یونین نے اس ظلم کو دیکھ کر آنکھیں بند کیوں کی ہیں ۔مظاہرہ کے وقت مقامی پولیس نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے اور مسلم کمیونٹی کے نمائندگان نے مل کے اقوام متحدہ کے سیکورٹی انچارج کو ایک یاداشت پیش کی جس پر یواین او سے مطالبہ کیا گیا کہ برما حکومت کے خلاف فوراََ نوٹس لیکر روہنگیا مسلمانوں کی مدد جائے ۔ مظاہرہ کے احتتام پر اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ اور خصوصاََ روہنگیا مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA

UNO PROTEST VIENNA