روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے خلاف اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے بد ترین مظالم کے خلاف آئرلینڈ کے شہر لمرک میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے علاوہ مسلم کرسچن اور دیگر مذاہب کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس ریلی کا اہتمام مقامی سماجی رہنما قدیر احمد۔ ملک عشرت۔ اور راجہ خرم نے کیا ریلی کا آغاز آرتھرز کیو سے کیا گیا جہاں مقررہ وقت پر کثیر تعداد میں خواتین وحضرات جمع ہونے شروع ہو گے پھر وہاں سے یہ ریلی ہنری سٹریٹ کی طرف روانہ ہوی ریلی کے شرکاء نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوے تھے جن پر برما حکومت کے خلاف اور مظلوم و نہتے مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی میں برما کے مسلمانوں کے حق میں اور برمی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئ اس ریلی کے رہنمائوں نے مشترکہ قرارداد کے ذریعے عالمی برادری کو باور کروایا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے اور یو این او فوری طور پر وہاں امن فوج کے دستے بھجوائے ریلی سے خطاب کرتے ہوے ملک عشرت۔قدیر احمد اور دیگر افراد نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جو مذموم اور سفاک مہم برمی حکمرانوں کی سرپرستی میں چل رہی ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں بڑے پیمانے پر ہونے والے قتل عام میں معصوم بچوں کو بھی گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے مقررین نے یہ بھی کہا کہ یواین او ۔او آئی سی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے مقررین نے آئرش گورنمنٹ تمام سیاسی رہنمائوں اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیمات سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم و بربریت کے خلاف اپنا اہم کردار ادا کرے آخر میں اس ریلی کے چیف آئرگنائزرز قدیر احمد اور ملک عشرت نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے اس ریلی میں شرکت فرما کر انسانی حقوق کے حق میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور اس ریلی کو کامیاب کیا اس ریلی کو کامیاب بنانے میں جن اہم شخصیات کا تعاون رہا ان میں قدیر احمد۔ ملک عشرت۔ راجہ خرم۔ صوفی اظہر بٹ۔طارق مہر۔ ملک عامر۔ سہیل احمد اور اختر نواز شامل تھے

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally

Rally