روہت شرما نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

Rohit Sharma

Rohit Sharma

نئی دہلی (جیوڈیسک) ماسٹر بلے باز روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری بنا کر ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ بھارت نے سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری کا کارنامہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا۔ سٹائلش بلے باز نے 118 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز میں دس چھکے اور بارہ چوکے لگائے۔

روہت شرما کے علاوہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے بھی بنگلا دیش کے خلاف رواں برس میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ بھارت نے ٹی ٹونٹی کا تیسرا بڑا مجموعہ پانچ وکٹ پر 260 رنز ترتیب دیا اور 88 رنز سے میچ جیت کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔