کردار دلچسپ لگے تو فلم سائن کر لیتا ہوں، امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں سوچتے کہ فلم کے کردار کےلئے موزوں ہیں یا نہیں بلکہ وہ فلم کر لیتے ہیں،بعض اوقات وہ شائقین کو پسند آجاتا ہے اور بعض اوقات نہیں۔

بھارتی ذرائع ا بلاغ کے مطابق بگ بی جب کوئی فلم سائن کرتے ہیں تو ایسا کوئی ارادہ یا سوچ نہیں رکھتے کہ وہ اس کردار کےلئے موزوں ہیں یا نہیں اگر اس میں دلچسپی کا عنصر موجود ہو تو وہ فلم کر لیتے ہیں،بعض اوقات وہ شائقین کو پسند آجاتا ہے اور بعض اوقات نہیں۔ امیتابھ بچن فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دیں گے۔