رومانٹک کامیڈی فلم پیپر ٹاؤنز کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

Paper Towns

Paper Towns

نیویارک (جیوڈیسک) سال 2008 کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہالی ووڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم پیپر ٹاؤنز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ناول نگار جان گرین کے شہرۂ آفاق ناول پر مبنی اس فلم کی کہانی فلوریڈا میں رہائش پذیردو نوجوان دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو رات ہوتے ہی ایڈونچر کی تلاش میں شہر کی سڑکوں پر مارے مارے پھرتے ہیں۔

جیک شریئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نیٹ وولف، کارا ڈیلیونج، جسٹس اسمتھ، آسٹن ابرامز اور ہیلسٹن سیج سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ویک گاڑرفرے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 20 th سنچری فاکس کے بینر تلے 24 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔