روٹری کلب روہی کے زیر اہتمام پروفیسر سکالر ڈاکٹر محمد اسلم نارو کا ممتاز بیگ، احمد اویس عارف و دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

Group Photos

Group Photos

رحیم یار خان : روٹری کلب روہی کے زیر اہتمام ِ “تعلیم، ضرورت ،ا ہمیت اور وطن عزیز میں موجودہ صورتحال” کے عنوان پرگیسٹ سپیکر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے مشہور پروفیسر سکالر ڈاکٹرمحمد اسلم نارو نے کہا کہ تعلیم سے بچے کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔علم کی کوئی زبان نہیں یہ ہر زبان میں موجود ہے۔بچے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کریں تو مزید بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔قرآن پاک بھی مقامی زبان عربی میں نازل ہوا ہے۔ دوہرا تعلیمی نظام مسقبل میں معاشرہ کو تباہ کرسکتا ہے۔

تعلیمی سسٹم میں استاد کا کردار کلیدی ہے ۔جرمنی ،امریکہ، چین و دیگر ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی نظاموں سے استفادہ ضروری ہے ۔قابل ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، صنعتکار اور تاجر بنانے کیلئے استاد کو طالب علموں سے باسنگ اور مونو لاگ سسٹم کی بجائے ڈائیلاگ کے ذریعہ علم مہیا کرنا چاہیے۔تعلیم کے ساتھ مطالعاتی دورے سٹوڈنٹس میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔

کلب پریذیڈنٹ احمد اویس عارف اور صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ممتاز بیگ نے بتایا کی روٹری روہی مستقبل میں بھی گیسٹ سپیکرز کاسلسلہ جاری رکھے گا اور بہت جلد گلوبل وارمنگ و دیگر موضوعات پر لیکچر دیئے جائیں گے۔اس موقع پر ضیغم علی احمد،جان محمد وارثی ،خواجہ ارشاد احمد،ممتاز بیگ،سیدعثمان آصف، کاشف علی، بشیر سنگھیڑا،عمیر عزیز،احمد اویس عارف و دیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com