روٹری کلب روہی کے عہدیداروں ممتاز بیگ، خواجہ ارشاد احمد، ضیغم علی احمد سکول ٹیچرز و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

Group Photos

Group Photos

رحیم یارخان : روٹری کلب رحیم یارخان روہی کے زیرا ہتمام تعلیم کی اہمیت و پولیو بارے آگاہی مہم کے سلسلہ میں بھٹہ اورکھیت مزدور ،دکانوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کیلئے سہجہ میں قائم ایک مقامی خیراتی سکول میں مستحق بچوں کیلئے نوٹ بکس تقسیم کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری روٹری انٹرنیشنل برائے پنجاب و خیبر پختونخوا ممتاز بیگ نے کہا کہ تعلیم یافتہ انسان زمین کی زینت ہیں اور علم کے بغیر غربت ، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ ناممکن ہے ۔ روٹیرین خواجہ ارشاد احمد، ضیغم علی احمد،رئیس امتیازچاچڑ نے بچوں کو دل لگا تعلیم حاصل کرنے، پولیو کی بیماری سے بچنے ، ویکسین پینے ،اس کی اہمیت اور ثمرات سے آگاہ کیا۔ سکول ہیڈ ماسٹرنذیراحمد سومرہ نے بتایا کیامخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والے اس فری سکول کیلئے مقامی وڈیرے اور زمینداروں کا مزید تعاون درکار ہے۔

تقریب میں خواجہ ارشاد احمد، ضیغم علی احمد،رئیس امتیازچاچڑ،سکول ٹیچرزثبینہ کوثر، کلثوم بی بی ،شمائلہ مجید،روبینہ رمضان، شمائلہ ارشد کے علاوہ ڈھائی سو سے زائد بچے و دیگر موجود تھے ۔ روٹری کلب روہی کی جانب سے نوٹ بکس، پولیو سٹوری بکس ، سپیکنگ بکس ودیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخواہ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com