روٹری کلب پولیو کے خاتمہ اور انسانیت کی فلاح کیلئے اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ سلیم اللہ جتوئی

رحیم یار خان: روٹری کلب پولیو کے خاتمہ اور انسانیت کی فلاح کیلئے اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ والدین ، وکلاء اور سول سوسائٹی کے بھر پور تعاون سے رواں سال وطن عزیز سے پولیو وائرس میں 50 فیصدکی مزید کمی ممکن ہوئی۔پولیو ایک ناقابل علاج مرض لیکن اس سے بچائو ممکن ہے۔ انسداد پولیو کی ہر مہم میں ویکسین کے دو قطرے پینے سے اس وائرس مر جاتا ہے اور بچہ زندگی بھر کیلئے اس موذی مرض سے بچ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ا یشن کے صدر سلیم اللہ جتوئی اورپاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں بار کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری بار سید فہدشاہ نے بتایا پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہوچکا جبکہ پاکستان اور افغانستان سے اس کا خاتمہ ہونا ابھی باقی ہے سماجی ادارے ،سول سوسائٹی اورمحکمہ صحت مربوط کوششیں جاری رکھیںاورمعاشرہ کے تمام افراد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر اپنی قومی فرض ادا کریں تاکہ وطن عزیز بھی پولیو فری اور نئی نسل معذور ہونے سے محفوظ ہوسکے۔روٹری کلب کی طرف سے بار کے ملازمین و کارکنوںمحمداجمل،ریاض احمد،محمد اشرف ،حفیظ احمد، اقبال مسیح ودیگر میں کیپس، شرٹس وغیرہ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پربار کے عہدیداران کے علاوہ ممبران وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Polio Awareness Meeting

Polio Awareness Meeting

Polio Awareness Meeting

Polio Awareness Meeting

Polio Awareness Caps, Shirts, Distributed Gifts

Polio Awareness Caps, Shirts, Distributed Gifts

Polio Awareness Caps, Shirts, Distributed Gifts

Polio Awareness Caps, Shirts, Distributed Gifts

Polio Awareness Caps, Shirts, Distributed Gifts

Polio Awareness Caps, Shirts, Distributed Gifts