منہاج القرآن انٹر نیشنل دی ہیگ میں نماز عید الالضحیٰ چار اکتوبر بروز ہفتہ نو بجے ادا کی جائے گی

دی ہیگ: ہالینڈ کی مقامی رویت ہلال کمیٹی میں علماء اہل سنت و الجماعت کے متفقہ فیصلہ کے مطابق بروز ہفتہ چار اکتوبر کو عید الالضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔

منہاج القرآن دی ہیگ کے پریس ریلیز کے مطابق نماز عید الالضحیٰ ادا کرنے کے انتظامات کو آخری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جماعت نماز عید الالضحیٰ انشاء اللہ ساڑھے نو بجے مرکز منہاج القرآن STRAAT 32 DEN HAAG HOBBEMA میں کھڑی ہو گی امامت کے فرائض علامہ احمد رضا نقشبندی ادا کریں گے پریس ریلیز کے مطابق جس طرح نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام کیا جاتا اسی طرح عید نماز ادا کرنے کیلئے بھی خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام کیا گیا ہے۔

صدر منہاج القرآن دی ہیگ چوہدری خالد محمود نے تمام اہل امت مسلمہ اور بالخصوص ہالینڈ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عید کے اس عظیم الشان اجتماع میں تمام خواتین و حضرات بھرپور شرکت کرتے ہوئے عظیم الشان اتحاد کا مظاہرہ کریں انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ جیسا کہ منہاج ویلفیئر کے زیرانتظام پاکستان میں بھی اجتماعی قربانی کی جاتی ہے اور یہ قربانی کا گوشت غرباء میں تقسیم کرنے کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔

لہذا اپیل کی جاتی ہے کہ مخیر حضرات اس بار سیلاب زدگان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے اجتماعی قربانی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں اور 0614231786 پررابطہ کریں۔