راستوں پر ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات جاری

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عاشقان رسول ۖ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے مساجد و امام بارگاہوں اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے حوالے سے بلا تعطل انتظامات انجام دیئے جارہے ہیں تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق بلدیاتی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن اور میونسپل کمشنر عمران اسلم عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے انتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کرتے ہوئے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں ۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر منتظمین کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی پیچ ورک ،سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انتظامات کو بروقت یقینی بنا یا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون اور منتظمین کی مشاورت کے ساتھ جلوسوں کے روٹس سے سیوریج سسٹم کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر منتظمین نے جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی توجہ دلائی میونسپل کمشنر منتظمین کو یقین دلا ئی کہ تمام تر انتظامات آپ کی تجاویز کی روشنی میں انجام دیئے جارہے ہیں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ منتظمین کی مکمل تعاون سے عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنا یا جائے عمران اسلم نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے عیدمیلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع کورنگی کے ہر علاقے میں بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا۔