رگبی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Rugby World Cup

Rugby World Cup

ٹوینکن ہیمباد (جیوڈیسک) آسٹریلیا ارجنٹائن کو شکست دے کر رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور ارجنٹائن لندن کے ٹوینکن ہیم اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے،پوماز نے عمدہ آغاز کیا اور راب سمنز نے دوسرے ہی منٹ میں ٹرائی سکور کر کے برتری دلا دی۔

آسٹریلیا ہاف ٹائم پر انیس نو سے آگے تھا، ارجنٹائن کی ٹیم دوسرے ہاف میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی آسٹریلیا نے انتیس پندرہ سے کامیابی سمیٹ کر چوتھی بار رگبی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو روایتی حریفوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔