حکمران حیوانیت کی حد تک بے حس ہو چکے ہیں۔ پاکستان راجونی اتحاد

Tharparkar

Tharparkar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھرپارکر میں غذائی قلت سے سینکڑوں معصوم بچوں کی ہلاکت کا سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ واجہ عدنان بلوچ ‘ مشتاق پٹھان ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ یونس سایانی ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ سلیمان راجپوت ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ڈاکٹر فتح میمن ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور ذکیہ بیگم نے کہا کہ حکمران حیوانیت کی حد تک بے حس ہوچکے ہیں۔

ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے کرپشن ‘ استحصال ‘ ظلم بددیانتی کے باعث عوام مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ سندھ حکومت کی بے حسی جس طرح سینکڑوں معصوم بچوں کی ہلاکت کا باعث بنتی اس کی نظیر دور فرعونیت ‘ چنگیزیت اور یزیدیت میں بھی کہیں نہیں ملتی۔

مگر سپریم کورٹ نے ہمارے مطالبے پر تھر میں ہلاکتوں کا ازخود نوٹس لیکر ثابت کردیا ہے کہ کچھ ادارے آج بھی ملک و قوم سے مخلص ہیں اور انہی اداروں کی حب الوطنی عوام دوست سیاسی جماعتوں اور عوام کو بہتر مستقبل کیلئے جمہوری جدوجہد تیز کرنے کا حوصلہ بخش رہی ہے۔