حکمران و سرکار عوام کو حرام کھانے پر مجبور کررہے ہیں ‘ جی کیو ایم

Forbidden

Forbidden

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں حرام عام ہوچکا ہے اور اسکے ذمہ دار حکمران ہیں جن کی مفاد پرستی اور ناقص حکمت عملی کے باعث پاکستان کا ہر شہری جانے انجانے میں حرام کھارہا ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے کہاہے کہ سینٹ کی قدر و قیمت کی وجہ سے ڈالر دنیا پر راج کررہا ہے۔

مگر پاکستانی حکمرانوں نے پائی اور پیسہ ختم کرکے نہ صرف روپے کو نقصان پہنچایا اور اس کی قدرو قیمت کو برباد کردیا ہے بلکہ عوام کے ہر فرد کو لقمہ حرام کھانے پر بھی مجبور کردیا ہے کیونکہ پٹرول ‘ بجلی ‘ گیس ‘ موبائل سمیت ہر چیز کی قدرو قیمت روپے و پیسوں میں تولی جاتی ہے مگر پائی اور پیسہ کا سکہ ختم ہونے کی وجہ سے ہر فردکو اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں اور ہر جگہ اضافی پیسے وصولے جاتے ہیں جو وصولنے والے کیلئے قیمت سے زائد اور حرام ہوتے ہیں اسلئے زائد وصول شدہ 10 یا 20 پیسوں کی وجہ سے اس کی تمام رقم حرام ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پیسے میں برکت ختم ہوگئی ہے اور مہنگائی نے عوام کیلئے جینا دوبھر کردیا ہے اسلئے سیاسی جماعتیں چھوٹی کرنسی یعنی پیسہ رائج کرانے کی جدوجہد کریں اور مذہبی علماءکا فریضہ ہے کہ وہ ملک میں حرام کو عام کرنے کی حکمرانوں کی اس سازش کو ناکام بناکر اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ کریں۔