حکمران کشمیر پالیسی پر عالمی سازش کا شکار ہیں۔ انعام الحق

Faisalabad School Child

Faisalabad School Child

فیصل آباد : حکمران کشمیر پالیسی پر عالمی سازش کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صوبائی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے فاطمہ سکول سسٹم سدھار کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہاکہ سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈ م ہو گیا لیکن کشمیر کے عوام 66سال سے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ نام نہاد جمہوریت کے حامی مغربی ممالک اقوام متحدہ کو صرف اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

اسلامی ممالک پر چڑھائی کرنا ہو تو بہانے بناکر خون ریزی شروع کردی جاتی ہے لیکن جب کشمیرکی بات ہوتی ہے تو انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سمیت مغربی ممالک بھی تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ریلی کی قیادت انعام الحق، عدیل ارشد، سہیل احمد، اکبر علی، ملک محمد یٰسین ودیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔