صدائے جرس !

Rulers

Rulers

تحریر: ایم سرور صدیقی
یہ کتنی عجیب بات ہے کہ پاکستان کے تمام حکمران سب کے سب اور موجودہ سیاستدانوں میں بیشتر فوجی اسٹیلشمنٹ کی پیداوارہیں ان کے دل میں جمہوریت کا درد بھی ہے۔۔وہ سدا اقتدار میں بھی رہنا چاہتے ہیں۔۔وہ یہ بھی چاہتے ہیں ان کے منہ سے نکلے ہر لفظ کو قانون سمجھا جائے۔ ان کی ہاں میں ہاں ملانے والوں کا جھڑمٹ ہو لیکن اختلاف کرنا والا ایک بھی نہ ہو۔۔ان کی دلی خواہش ہے وہ اپنی سیاسی پارٹی کو موروثی لمیٹڈ کمپنی کی طرزپر چلائیں صدر ،وزیر ِ اعظم نسل در نسل ان کے خاندان سے آتے اور جاتے رہیں۔

اور تاقیامت حکمرانی ان کے گھرکی لونڈی بن کررہ جائے ۔۔ ان خواہشات کے مقابل یہ اس سے بھی عجیب تر نہیں پھر دن رات جمہوریت کی شان میں قصیدے پڑھتے رہیں۔۔کسی کواپنی بات سے اختلاف کرنے کا حق بھی نہ دیا جائے۔۔ آپ اپنے ہی ارکان اسمبلی سے ملنا بھی پسند نہ کریں۔۔ کارکنوںکیلئے آپ کے پاس وقت نہ ہو۔ ۔باربار اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کی حالت نہ بدلے۔محرومیاں ہی محرومیاں غربیوںکا مقدر بنی رہیں۔سرکاری نوکریاں اور کاروبار کرنے کے وسائل پر عام آدمی کا کوئی استحقاق نہ ہو، پڑھے لکھے نوجوان بیروزگارپھرتے رہیں اور نااہل لوگ آگے آتے جائیں ۔۔۔ جناب یہ کون سی جمہوریت ہے ؟ کیسے جمہوری تقاضے؟دل نہیں مانتا ،ذہن تسلیم نہیں کرتا کہ سارے وسائل میں عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں۔۔۔

Pakistan

Pakistan

ہم اپنے ملکی حالات پر نظر دوڑائیں تو محسوس ہوتاہے ہم ایک اندھیر نگری کے باسی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے نہ اخلاقی اقدارکی پاسداری۔۔ایک ایسا ملک جہاں ” جس کی لاٹھی اس کی بھینس”کا مقولہ ایک حقیقت بن گیاہے جنگل کے قانون میں بھی شاید اتنا ظلم نہیں ہوتا ہوگا جتنا ہمارے معاشرے میںر واہے۔۔یہاں جو جتنا طاقتور، صاحب ِ اختیارہے اس سے بڑھ کرظالم۔۔۔جہاں اچھائی برائی۔۔حلال حرام میں تمیزختم ہو جائے وہاںہرروز نیا سانحہ اور ہررات نیا المیہ جنم لیتاہے لیکن پھربھی اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کرنا چاہتاکسی بڑے سے بڑے واقعہ پر بھی ہمارا کوئی ردِ عمل نہیں ہوتا ۔

۔ہوتابھی ہے تو وقتی پوری قوم پر اجتماعی بے حسی طاری ہے لیکن عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ اس کے باوجود جمہوریت چلنی چاہیے جمہوریت کا تسلسل ہی ہمارے موجودہ مسائل کا حل ہے بری سے بری جمہوریت بھی مارشل لاء سے ہزار گنا بہتر ہوتی ہے ۔اس مقولے پریقین کرنے میںہی عافیت ہے جمہوریت برقراررہی تو سیاستدانوںکا احتساب ایک مستقل عمل اور فطری اندازمیںجاری رہے گا اوریہ اس وقت پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیرہے کیونکہ واقعی جمہوریت ایک بدترین انتقام کی شکل بھی ہے ۔ہم اس کوشش میں کامیاب ہوئے تو افواہیں، اندیشے،سازشیں سب دم توڑ جائیں کی ۔

Pakistan Democracy

Pakistan Democracy

پاکستان جمہوریت کی بدولت معرض ِ وجودمیں آیا اور جمہوریت کے ذریعے ہی ترقی کرسکتاہے اس ضمن میں کوئی دو آراء نہیں ہو سکتیں اب حالات اس ڈگر،اس نہج ،اس دوراہے پر آتے جارہے ہیں جس نے سیاست کرنی ہے اسے جمہوریت پر ایمان لاناہوگا، صدائے جرس ہے عروج کو زوال آتے دیر نہیں۔دنیا میں پاکستان شاید واحدملک ہے جس میں رہنے والوںکی اکثریت کو اپنے ہی دیس سے پیار نہیں اور جو اس پاک وطن کی محبت کے گن گاتے ہیں ان کیلئے زندگی بوجھ سی بن گئی ہے حیات کے دن رات عذاب۔۔۔ہماری اشرافیہ نے ان کے مقدرمیں محرومیاں اور مایوسیاں لکھ دی ہیں اور جب مایوسیاں حدسے زیادہ بڑھ جائیں انسان کو اپنی ذات سے بھی محبت ختم ہو جاتی ہے لگتی۔

اس قوم سے جمہوریت، مذہب، سیاست اور اصلاحات کے نام پر دھوکہ کیا گیا عوام کو بے وقوف بنانا معمول بن گیا جھوٹ کی سیاست نے ملک کو اتنے مسائل سے دوچارکررکھاہے کہ اس کی تلافی ناممکن ہے یہ جھوٹ کی سیاست کاہی کیا دھرا ہے کہ حکمرانوںکی تجوریاں بھرتی جارہی ہیں اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے اشرافیہ وسائل پر قابض ہے اس کا سارے سسٹم کی بنیادہی جھوٹ پر کھڑی کی گئی ہے جناب میاں نواز شریف صاحب!آپ کو تنہائی میں ضرور غورکرنا چاہیے تیسری باروزیراعظم بننے کے باوجود عوام کی حالت کیوں نہیں بدلی ان کے حالات ویسے کے ویسے کیوں ہیں؟لاہور جیسے شہر میں بھی عوام بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں ۔۔

Load Shedding

Load Shedding

بیشتر آبادیوں میںپینے کاپانی گندا ہے۔۔ غربت ،مہنگائی بیروزگاری سے لوگ پریشان ہیں، لوڈ شیڈنگ سے معیشت مفلوج ہوتی چلی جارہی ہے۔ آپ کے دور ِ حکومت میں بھی چائنہ سے آنے والے ریلوے انجنوں اور نندی پور پاور پر اجیکٹ سے قوم کو کھربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑاہے تو پھر ترقی کے دعوے کیسے؟س ڑکیں،پل،عمارتیں بنانا ہی ترقی کا معیارہوتا تو غریب کبھی خودکشی نہ کرتے۔

بحران آتے رہتے ہیں ،زندہ قومیں چیلنجز کا سامنا کرنا جانتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آ پ کوعوام کی خدمت کیلئے چناہے یہ کوئی کم اعزاز نہیں ۔۔ لوگوںکو موجودہ حکومت سے بہت امیدیں اور میاں نوازشریف سے بہت سی توقعات ہیں عوام کو مایوس نہ کریں کہیں اپنی ذاتی ڈائری کے کسی کونے میں لکھ لیں ا ب بھی میاں صاحب آپ نے قوم کیلئے کچھ نہ کیا تو یقینا تاریخ آپ کو ہرگزمعاف نہیں کرے گی۔

Azam-Azim-Azam

Azam-Azim-Azam

تحریر: ایم سرور صدیقی