حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہیں: ایم آر پی

Load Shedding

Load Shedding

کراچی : عوام کو دھوکا دے رہے ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے حکمرانوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی نئے پاور یونٹس لگانے کے دعوے کئے اور کئی یونٹس کا باقاعدہ افتتاح کرکے عوام کو کئی ہزار میگا یونٹ بجلی کے نیشنل گرڈ میںشامل ہونے کی خوشخبری بھی سنائی مگر حالات بتار ہے ہیں کہ وہ سب محض طفل تسلیاں تھیں دوسری جانب بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ یکم جولائی سے پٹرول قیمتوں میں اضافے کی نوید بھی سنائی جا رہی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ حکمران طبقہ عوام کو مہنگائی ‘ بیروزگاری اور توانائی و پانی بحران کے ذریعے روزی روٹی اور بجلی و پانی کے قضیئے میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی ٹیکنیکل کرپشن کی جانب سے عوام اور میڈیا دونوں ہی غافل رہیں اور استحصالی عناصر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹتے اور سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں اس ملک و قوم کے مستقبل کا سودا اطمینان و سکون سے کر سکیں۔