حکمران‘ یزید و ابن زیاد کا کردار ادا کررہے ہیں ‘ روشن پاکستان پارٹی

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ماہرین موسمیات کی جانب سے 1880 کے بعدرواں سال کے گرم ترین سال ثابت ہونے کی پیشنگوئی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محب ووطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایسے حالات میں جب توانائی بحران اپنی تمام سرحدیں پارکرچکا ہے ‘ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں ‘ملک میں بڑھتے ہوئے اندھیروں ودہشتگردی کے باعث معیشت تباہی سے دوچار ہے۔

غربت و بیروزگاری ہر سو ڈیرے ڈال رہی ہے اور کرپشن و کمیشن مافیا نے عوام سے زندگی کی ہر سہولت چھین لینے کا تہیہ کررکھا ہے‘ ماہرین موسمیات کی پیشنگوئی شدید تشویشناک ہے کیونکہ حکمران ذاتی مفادات کی خاطر بجلی و پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو بھوکا و پیاسہ مارنے کیلئے یزید و ابن زیاد بن چکے ہیں اور ان حالات میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ عوام کیلئے سوہان روح بن جائے گااور جو لوگ حکمرانوں کی منافقت‘سیاستدانوں کی سیاست‘ دہشتگردوں کی طاقت ‘ بیوروکریسی کے جبر ‘ سرمایہ داروں کی ہوس اورکرپشن و کمیشن کے ساتھ ناانصافی و استحصال کے ہاتھوں ہلاک ہونے سے کسی طرح بچے ہوئے ہیں۔

انہیں حکومتی نااہلی و غلط حکمت عملی کے باعث پیدا ہونے والا بجلی و پانی کا بحران نگل جائے گا اور جس طرح بھارت میںسیاستدانوں کی منافقت گرمی کی شدت سے لوگوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکت کا باعث بنی ہے انہی حالات سے پاکستان اور اس کے عوام کو گزرنا ہوگا جس سے محفوظ رہنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے حکمرانوں کی رخصتی خواہ وہ عدلیہ کے ہاتھوں ہو‘ فوج کے ذریعے ہو یا اس کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا پڑے۔