حکمرانوں کے خلاف عید کے بعد تحریک چلائیں گے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر عظمی خان سے پولیس کی مبینہ بدتمیزی کپتان کراچی پہنچتے ہی غصے میں آ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کالے شیشے والی گاڑی نے ان کی بہن کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

کپتان نے عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے بھی کمر کس لی۔ کہتے ہیں حکمرانوں کا آخری دور نظر آ رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ گورننس کا نظام بھی بدلنا پڑے گا۔

کہتے ہیں شہر میں شوکت خانم اسپتال کیلئے زمین مل گئی۔ کپتان نے کہا نواز شریف نے چوری کی اور کہتا ہے خود قانون بناؤں گا۔

شریف برادران نے جوڈیشری، نیب اور الیکشن کمیشن میں لوگوں کو خریدا ہوا ہے۔ شریف برادران نے 4 ارب کے الیکشن سے پہلے قرضے لیے تھے۔ نواز شریف جس طرح 4 حلقے کھولنے سے ڈر رہے تھے اسی طرح ڈر رہے ہیں۔