حکمرانوں کی ڈنگ ٹپائو پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

Alyas Shahid

Alyas Shahid

فیصل آباد: حکمرانوں کی ڈنگ ٹپائو پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا عوام نے شہباز شریف کی پلوں اور لیپ ٹاپ جیسی فعل سکیموں کو مسترد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ناکامی سکیموں پر عوام کا قیمتی سرمایہ اور وقت کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرنگ صدر شیخ الیاس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں سات سال سے بیکار منصوبوں پر قومی دولت ضائع کر رہی ہے سستی روٹی فوڈ سپورٹ پروگرام آشیانہ لیپ ٹاپ گرین ٹریکٹر پیلی ٹیکسی موبائل ہیلتھ یونٹ سولر لیمپ دانش سکول اور میٹرو بس جیسے ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت بتائے ان نام نہاد منصوبوں کی وجہ سے تعلیم صحت کی سہولتوں میں اضافہ ہوا اور غربت میں کتنی کمی واقع ہوئی۔ زرعی صوبہ ہونے پر مجبور ہے جو پنجب کا کسان قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔