قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس

PEMRA

PEMRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے معاملے پر درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے معاملے میں قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل شعیب رزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے 2 اشتہار دیئے گئے تھے۔

پہلے اشتہار میں ماسٹر ڈگری کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔ دوسرے اشتہار میں تعلیمی قابلیت بی اے ڈگری کر دی گئی۔ چیئرمین کی تقرری پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پیمرا کی تقرری آئین کے منافی ہے ۔ وزیر اعظم نے منصوبے کے تحت چیئرمین پیمرا کو تقرر کیا، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔