حکمران عوام کو سیلابی تباہی سے بچانے کے اقدامات کریں ‘ سولنگی اتحاد

Flood

Flood

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ہونے والی ابتدائی برساتوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر پیشگی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تباہ کن برساتوں کی پیشنگوئی اور مرکزی وصوبائی حکومتوں کو الرٹ رہنے کی وارننگ جاری ہونے کے بعد مرکزی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بھل صفائی کے ساتھ دریاوں اور نہروں کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ شہروں میں موجود سیوریج نالوں کی صفائی کے بھی انتظامات کریں۔

جبکہ شہروں کی کچی آبادیوں کے ساتھ دیہی آبادیوں میں بھی موثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ معصوم عوام جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہیں کیونکہ محکمہ اطلاعات کی پیشگی اطلاعات کے باجود بھی سیلاب سے نقصان و تباہ کاری ہوئی تو اس کی ذمہ دار مرکزی و صوبائی حکومتیں اور حکمران قرار دیئے جائیں گے۔

Bazm e Niswan

Bazm e Niswan