افواہیں دم توڑ گئیں، مصباح الحق کا دورہ ویسٹ انڈیز تک کپتانی کا اشارہ

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) مرد میدان مصباح الحق جو اپنے بلے سے مخالفین کو تگنی کا ناچ نچاتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی کپتانی کے حوالے سے گردش کرنی والی افواہوں کو بھی چھکا مار دیا۔

ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز تک کپتانی کا اشارہ دیدیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پی ایس ایل فارم سے بحالی میں مدد ملے گی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو گی۔

واضح رہے اس سے پہلے کرکٹ کے حلقوں میں مصباح کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہیں زوروں پر تھیں۔

خود مصباح الحق نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ہی کوئی فیصلہ متوقع ہو سکتا ہے۔