رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio campaign

Polio campaign

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں پا نچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مرزا محمد اشرف، وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سحرش مظہر، ڈاکٹر طارق مصطفی ملک ، چو ہدری لیا قت علی ، ملک افتخا ر احمد ، یو سی ایم او رفیق اقبال ملہی اور عمر فا روق اعوان مو جو د تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (محسن ضیا ء اعوان )یونین کونسل گلیانہ ، بھگوال ، ملکہ اور ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کو ملا نے والی گلیانہ تا چو ک پاکستان گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔ چوک پاکستان تا ٹھو ٹھہ رائے بہا در سڑک کی تکمیل کرنے کے بعد ٹھیکیدا رمبینہ طو ر پر بقیہ کام ادھو را چھو ڑ گیا ۔ اہلیان ملکہ ،آمنہ آباد ، منگلیہ ما رکیٹ اور جنڈ شریف کے علا قہ میں نا مکمل سڑک ویسی کی ویسی رہ گئی ۔ لو گ روزانہ خا ک پھا نکنے پر مجبو ر ۔ پتھر اور خاکہ پر پانی کا چھڑکا ئو نہ ہو نے کی وجہ سے شہری مختلف بیما ریوں کا شکا ر ہو نے لگے ۔ سب کے لبوں پر ایک ہی آواز اس مٹی اور دھو ل سے ہما ری جان کب چھو ٹے گی ۔ اہل علا قہ نے ارباب اقتدا ر سے اپیل کی ہے کہ ہما ری سڑک کا بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر وایا جا ئے ۔ اس سلسلے میں جب پرا جیکٹ ڈائریکٹر سیون سٹا ر اینڈ کو چو ہدری محسن انو ر سے روزنامہ دنیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک کے لیے تعمیراتی فنڈ نہ ہو نے کی وجہ سے میں سڑک کا تعمیرا تی کا م روکنے پر مجبو ر ہو ں ۔ جو نہی فنڈ ز ملیں گے میں بقیہ کا کا م مکمل کر دوں گا ۔ پہلے ہی اس پرا جیکٹ پر میں اپنی ذا تی گر ہ سے کا فی رقم لگا چکا ہو ں ۔