روس کا 45 افغان کیڈٹوں کو فوجی تربیت فراہم کرنے کا اعلان

Afghan Cadets Military Training

Afghan Cadets Military Training

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے 45 افغان کیڈٹوں کو فوجی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابل میں روسی سفارت خانہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ روس مستقبل قریب میں 45 افغان کیڈٹوں کو فوجی تربیت فراہم کریگا۔

افغانستان میں روس کے سفیر نے افغان کیڈٹوں کے انتخاب کیلئے امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ فوجی تربیت ایساشعبہ ہے جس میں روس افغانستان کی امداد کو ترجیح دے گا۔