روس اور امریکہ کے درمیان خراب تعلقات کو بہتر بنایا جائے گا: صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور ان کے ملک کے درمیان موجود مسائل کو حل کرتے ہوئے تعلقات کو بہت بنا لیا جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت پر تمام ہی فریق اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائدار امن کے قیام کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات نچلی سطح پر موجود ہیں لیکن جلد ہی ان تعلقات کو بہتر بنا لیا جائے گا۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بیان دیتے ہوءے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں برس جنوری میں امریکی صدر کا عہدہ سنھبالنے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات زیادہ خراب ہوئے ہیں۔

انھوں نے روسی ٹی وی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ‘فوجی سطح’ پر اعتماد کا رشتہ خاص طور پر خراب ہوا ہے۔

لادی میر پوتن کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روس کے وزیرِ خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ شام میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مشتبہ کیمیائی حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشدیگی کے تناظر میں ماسکو میں ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ روس نے شام میں کیمیائی حملے کے بعد کی جانے والی امریکی کارروائی کی مذمت کی تھی۔