روس: بم حملے کی مخبری، تین ریلوے اسٹیشن خالی کروا لئے گئے

Russia Railway Station

Russia Railway Station

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں بم کے خطرے کی وجہ سے 3 ریلوے اسٹیشنوں سے تقریباً 3 ہزار افراد کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم ٹیلی فون کال سے بم حملے کی مخبری ہونے کے بعد قازان، یاروسلاو اور لینن گارڈ ریلوے اسٹیشنوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

TASS خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بم تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے اسٹیشنوں کی تلاشی لی ہے۔

مذکورہ تین ریلوے اسٹیشن، ماسکو کے مرکز میں ایک دوسرے سے بہت قریب واقع ہیں اور ان کی مدد سے ہر روز ہزاروں انسانوں کو رسل و رسائل کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ایک میٹرو اسٹیشن پر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ماسکو میں شدید بے چینی پھیل گئی تھی۔