روس کا 24 ممالک کے 150 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

Russian Foreign Ministry

Russian Foreign Ministry

ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو کا برطانوی اتحادی ممالک پر جوابی اقدام، روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا حکم دینے والے 24 ممالک کے 150 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، ادھر برطانیہ نے شمالی لندن میں تجارتی مشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

روسی سفارت کار نکالنے پر روس کا امریکا کے بعد برطانوی اتحادیوں پر بھی وار، صدر پیوٹن نے 24 ممالک کے 150 سفارت کاروں کو نکلنے کا حکم دے دیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اتنے ہی سفارت کاروں کو ملک سے نکالا جا رہا ہے جتنے ان ممالک نے سابق ایجنٹ پر حملے کے الزام میں نکالے ہیں۔ ماسکو نے برطانیہ سے سفارتی عملے کی تعداد میں مزید کمی مطالبہ بھی کر دیا۔

روس کا کہنا ہے کہ ماسکو میں بھی اتنے ہی سفارتکار رہیں گے جتنے برطانیہ میں روسی اہلکار ہیں۔ گزشہ روس ماسکو نے 60 امریکی سفارت کاروں کی ملک بدری اور ایک امریکی قونصلیٹ کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔