روس: انٹیلی جنس انجینیئر کو ملازمت کی درخواست دینے پر 14 برس کی سزا

Law

Law

ماسکو (جیوڈیسک) جینیڈی کریوسوو نے 1990 سے 2005 تک خفیہ ایجنسی جی آر یو میں سیٹلائٹ انٹیلیجنس کے شعبے میں ریڈیو انجینیئر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی تھیں۔

ملازمت چھوڑنے کے بعد انھیں پانچ برس تک خاص قسم کی سکیورٹی ملازمتیں کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ پابندی ختم ہونے پر انہوں نے درخواست دی لیکن چار برس بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ کریوسوو نے اپنے سی وی میں خفیہ معلومات افشا کیں اور یہ عمل سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ کریوسوو کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔