روس کیطرف سے ایران کی اسلحے کی خرید کی طلب کا مثبت جواب

Weapons

Weapons

ایران (جیوڈیسک) ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اور روس کے درمیان فوجی تعلقات کو دن بدن فروغ مل رہا ہے۔

ایران روس سے نئے اسلحے کے سسٹم کی خرید کے لیے حرکت میں آ گیا ہے۔ روس نے ایران کی اسلحے کی خرید کی طلب کا مثبت جواب دیا ہے۔

روس سے کچھ عرصہ قبل فضائی دفاعی سسٹمز کی خرید کا معاہدہ کرنے والے ایران نے اب 10 ارب ڈالر کا اسلحہ خرید نے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نئے معاہدے کی رو سے ایران روس سے ٹی ۔90 قسم کے ٹینک ، جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر خریدے گا ۔ ایران روس کے جدید ایس ۔ 400 قسم کے میزائل سسٹم میں بھی گہری دلچسپی لے رہا ہے۔