روس ایران سے ایٹمی ری ایکٹر میں استعمال ہونیوالا بھاری پانی خریدے گا

Russia-Iran

Russia-Iran

تہران (جیوڈیسک) روس نے ایران میں تیار ہونیوالے بھاری پانی کی خریداری کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے ولادی میر ورونکوف نے کہا ہے کہ روس ایران سے باقیماندہ بھاری پانی کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔

ایران بھی جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے تحت، روس کو بھاری پانی کی فروخت میں دلچسپی رکھتا ہے۔گزشتہ ماہ حکومت امریکہ نے ایران سے ساڑھے 8 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 32 ٹن بھاری پانی کی خریداری کا اعلان کیا تھا۔