روس کو داعش سے خطرات لاحق ہیں: نکو لائی باردیوڑا

ISIS

ISIS

ماسکو (جیوڈیسک) مشترکہ سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے جنرل سیکرٹری نکو لائی باردیوڑا نے کہا ہے کہ روس کو داعش سے خطرات لاحق ہیں۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش میں روس اور قزاقستان سمیت کئی ممالک کے لوگ لڑ رہے ہیں جو کبھی بھی اپنے ممالک کی جانب لوٹیں گے تو اس کے اثرات لیکر لوٹیں گے جوکہ سب سے زیادہ خطرے کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق داعش میں ڈھائی ہزار سے زیادہ روسی شہری لڑ رہے ہیں اور یہ بات روس کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔کیونکہ یہ افراد واپسی کے وقت ہماری سرحد کی جانب لوٹیں گے اور ہم یہ نہیں چاہتے۔