روس کا جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) امریکا کے بعد روس نے بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل امریکا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ شروع کی تھی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر روسی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ کا وقت آ گیا ہے۔

تاہم روس کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا جدید اور موثر دفاعی حکمت عملی کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا روس کا حق ہے۔