روس، تعلقات کو بگھاڑنا آسان ہے لیکن انھیں سنوارنا مشکل ہوتا ہے

Sergei Lavrov

Sergei Lavrov

روس (جیوڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگے لوروف یکم دسمبر کو ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

انھوں نے گزشتہ سال 24 نومبر کو طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد اپنے اس دورے کو منسوخ کر دیا تھا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زحارووا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ لوروف ترک۔ روس سٹریٹیجک پلانگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے یکم دسمبر کو انطالیہ تشریف لے جا رہے ہیں۔

انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترک ایف سولہ قسم کے طیاروں کی طرف سے روسی سو۔ 24 طیارے کو مار گرانے کے بعد وزیر خارجہ پہلی بار ترکی کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران علاقائی اور عالمی مسائل، شام کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

روس ترکی کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا خواہشمند ہے لیکن اس کے لیے وقت درکار ہے۔ تعلقات کو بگھاڑنا آسان ہے لیکن انھیں سنوارنا مشکل ہوتا ہے۔

روسی طیارے کو مار گرانے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے دوران بھی نئے مسائل سامنے آئے ہیں جنھیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔